ٹوئٹر کی مفت بلیو ٹک سروس ختم: عمران سمیت کئی شخصیات ویری فائیڈ اکاﺅنٹ سے محروم
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان، معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سمیت کئی شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکانٹ سے بلیو ٹک غائب ہوگیا۔ ٹوئٹر پر بلیو ٹک کے ذریعے صارف کے اکاﺅنٹ کی تصدیق کی جاتی تھی کہ یہ اکاﺅنٹ جعلی نہیں بلکہ اصلی ہی ہے تاہم اب یہ بلیو ٹک صارفین کے ویریفائیڈ اکاﺅنٹس سے غائب ہونا شروع ہوگیا ہے۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان جن کے ٹوئٹر پر 19 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں ان کے ٹوئٹر اکانٹ سے بھی بلیو ٹک غائب ہوگیا۔اسکے علاوہ بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن جن کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 48 ملین سے زیادہ ہے جبک بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جن کے ٹوئٹر پر 43 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں وہ بھی ٹوئٹر کے ویری فائیڈ اکانٹ سے محروم ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، موجودہ کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ٹوئٹر اکانٹ سے بھی بلیو ٹک غائب ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سمیت اور بھی کئی ویریفائیڈ ٹوئٹر اکانٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا گیا ہے۔ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاﺅنٹس سے بلیو ٹک کسی جادو کی وجہ سے غائب نہیں ہورہا بلکہ یہ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس کے تحت ہٹائے جارہے ہیں۔ایلون مسک نے اکتوبر 2022ءمیں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد مفت بلیو ٹک پروگرام کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے اکاﺅنٹ کو ویریفائیڈ کرانے کا عمل ماہانہ فیس سے مشروط کر دیا تھا۔ایلون مسک نے نومبر 2022ءکے شروع میں ٹوئٹر بلیو سروس کو متعارف کرایا تھا مگر سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کے بعد معروف شخصیات اور اداروں کے ناموں کے جعلی مصدقہ اکانٹس کی بھرمار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔بعد ازاں 12 دسمبر 2022ءکو اسے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ پیش کیا گیا۔ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے بعد گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ یکم اپریل سے دنیا بھر سے صارفین کے اکانٹس سے legacy بلیو ٹک کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ، بلیو ٹک کو برقرار رکھنے کے لیے ٹوئٹر بلیو پر سائن اپ ہونا ہوگا۔اسی طرح کی پیشکش کمپنیوں یا اداروں کو بھی کی جائے گی۔ پاکستان میں ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن فیس ماہانہ 2250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ 8 سے 11 ڈالرز کے درمیان ہے۔سبسکرپشن لینے کے بعد ٹوئٹر بلیو سروس کے صارفین کو بلیو چیک مارک کے ساتھ ساتھ طویل ویڈیوز، 4000 حروف کے ٹوئٹس اور ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے سمیت متعدد نئے فیچرز تک رسائی فراہم کی جائےگی۔ڈسپلے نیم، پروفائل فوٹو اور فون نمبر، اکانٹ کو بنائے 90 دن سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہو، پروفائل فوٹو، نام یا یوزرنیم میں حالیہ دنوں میں تبدیلی نہ کی گئی ہو اور اکانٹ ایکٹیو ہونا ضروری ہے۔



















