پھلتا پھولتا پاکستان ڈبونے والوں کےخلاف ازخود نوٹس کیوں نہیں ہوتا،جاوید لطیف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے ایک شخص کی ضد پر الیکشن کرانے کی خواہش پوری کی کوشش کی جا رہی ہے، 2002، 2008، اور 2018 میں نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھا گیااب 2023 میں خواہش کیوں ہے ؟۔

پھلتے پھولتے پاکستان کو ڈبونے والوں کے خلاف ازخود نوٹس کیوں نہیں ہوتا،کچے کے ڈاکووں نے تو چند سو لوگوں کو لوٹا ،زمان پارک کا ڈاکو تو پورے پاکستان کے ہر گھر کا مجرم ہے،کچے کے ڈاکووں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں عمران خان سے نہیں،اداروں کی ہار جیت کی بحث سے باہر آئیںاگر ادارے آئینی حدود میںکام کرنا شروع کردیں تو بہتری آئے گی،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جاوید لطیف نے مزید کہاکبھی کسی ادارے پر حملہ نہیں کیا،غیر آئینی رول کسی کو نہیں لینے دیں گے،پاکستان کہ بہت تباہی ہوچکی ،اداروں میں بیٹھے لوگ عمران خان کا تحفظ نہ کریں،ثاقب نثار اور فیض حمید کو حکومت نہیں پکڑے گی کیونکہ کام اداروں کا ہے۔