خرطوم (مشرق نیوز) سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں خرطوم ایئرپورٹ پر تباہ شدہ اقوام متحدہ کے طیارے کے مناظر دکھائے گئے۔ ویڈیو کلپ میں اقوام متحدہ کے ایک جلتے ہوئے طیارے کی باقیات کو بھاری ہتھیاروں سے نذر آتش کرنے کا منظر دکھایا گیا ہے۔میمڈیارپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ایک طرف عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں سوڈانی فوج اور دوسری طرف البرہان کے سابق اتحادی محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی کی زیر قیادت سریع الحرکت فورسز کے درمیان الخرطوم میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔واضح رہے سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری سریع الحرکت فورسز کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی اور ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ جھڑپیں البرھان اور دقلو کی جانب سے تنازعات کو بڑھاوا نہ دینے پر اتفاق کی خواہش کے اظہار کے باوجود شروع ہوگئیں۔
خرطوم ہوائی اڈے پر تباہ ہونے والے اقوام متحدہ کے طیارے کے مناظر
















