پارلیمنٹ،عدلیہ میں تاریخی جنگ شروع،انتخابات14مئی کو ہوں گے،اعتزاز

لاہور(نمائندہ خصوصی)نامور وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے چیف جسٹس کافیصلہ حتمی،انتخابات14مئی کو ہوں گے،موجودہ وزیراعظم ہی کرائے گا،عدالتی حکم پر عمل نہ کرنےوالا نااہل ہوگا، پارلیمنٹ اور عدلیہ میںتاریخی جنگ شروع ہو گئی۔

حرمت آئین اور عدلیہ کی آزادی پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاعدلیہ میں دراڑ، سیاسی جماعتیں آپس میں دست و گریباں ہیں اب عالم ہے بنچ کی تشکیل دیکھ کر بتا سکتے ہیں فیصلہ کس سائیڈ کا ہوگا،ادارے دست و گریباں ہیں تو سوچنا ہوگا،سیاسی امور عدلیہ میں داخل ہو گئے ، سیاسی امور کو پارلیمنٹ میں رہنا چاہیے۔

عدلیہ میں دراڑکے باعث ملکر کام کرنا ممکن نہیں رہا،معاملہ انتہائی سنگین صورت اختیار کر چکا، عدلیہ آئین کی تشریح کرتی ہے تو پارلیمنٹ ترمیم لے آتی ہے، پارلیمنٹ ترمیم کرتی ہے تو عدلیہ تشریح کرنا شروع کردیتی ہے،آئین کہتا ہے 90 دن کے اندر الیکشن کرائے جائیں،حکم پر عمل نہ کرنے والا نااہل ہوگا۔