سعودی عرب پھر پاکستان پر مہربان،2 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا گرین سگنل دیدیا


اسلام آباد(بیورورپورٹ)سعودی عرب پھر پاکستان پر مہربان،2 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا گرین سگنل دیدیا
،تفصیلات کے مطابق قرض بحالی پروگرام کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی شرائط کے پیش نظر دوست ملکوں سے 3 ارب ڈالر فنانسنگ میں اہم پیشرفت ہوگئی
،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے 2ارب ڈالرکی فنڈنگ کا گرین سگنل دیدیا
،وزیرخزانہ 10اپریل کو امریکہ جانے سے پہلے یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سے بھی رابطہ کریں گے،
دوسری جانب ذرائع نے کہا آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافے کے مطالبے پر قائم ہے
جبکہ سالانہ 900 ارب کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے، آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی کی مد میں 850 ارب جمع،لیوی اورٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔