لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی کا اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹریزشعیب جدون اور سیدواجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محمد اشرف،پروفیسرعلی مدیح ہاشمی،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہوم محمد محمود اور منزہ ہاشمی اور وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرراناالطاف نے وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ میں اصلاحات کاجائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ کا کامیاب نفاذ تمام سٹیک ہولڈرزکی باہمی رضامندی سے ہی ممکن ہے۔اجلاس کے دوران کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی اور صفدرمیڈیکل کالج سیالکوٹ کے بورڈآف گورنرزکیلئے نئے نام بھی زیرغورآئے ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ایم ٹی آئی ایکٹ میں اصلاحات کی منظوری حتمی طورپرکابینہ نے کرنی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں تمام کابینہ ممبران عوام کو ریلیف دینے کیلئے محنت کررہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ہرممکن قدم اٹھانے کوتیارہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















