آئی ایم ایف مناﺅ مشن، شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان کے سرتوڑ اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا جس کے بعد شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شرح سود 4 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم پاکستان نے ایک ہی مرتبہ 4 فیصد اضافے سے انکار کیا تھا۔ پاکستان نے 2 قسطوں میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے متعین کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ آئی ایم ایف نے نشاندہی کی تھی کہ پاکستان میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شرح سود میں کم از کم 2فیصد اضافے کےلئے دباو¿ ڈالا ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک شیڈول سے قبل ہی 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا جس میں شرح سود کا جائزہ لیا جائےگا۔ آئی ایم ایف قرض پروگرام بحال کرنے کیلئے شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے 4 مرتبہ ایم ای ایف پی پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے ہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا۔