لاہور ( میاں ساجد )عہدہ عزت و وقار مجھے اس ماں کی دعاﺅں سے نصیب ہوا جس نے میری پرورش میری تربیت میں نہ دیکھا نہ رات دیکھی مجھے بیٹھنے کا اٹھنے کا ہنر سیکھانے والے والدین میرے سر کا تاج ہیں ممنون احسان ہوں اپنے عظیم والدین کا جن کی گراں قدر خدمات اور اعلی تربیت نے مقدر کا سکندر بنا دیا ۔ ان خیالات کا اظہار سیکشن آفیسر ڈینٹل سپلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب فرخ اللہ خان کی روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ عہدے قلمدان تو امانت ہوتے ہیں میں آج جس مقام پر ہوں سب میرے والدین کی دعاﺅں کے منظور نظر ہے میری تربیت میں جتنا ان دنوں شخصیات نے اپنا فرض نبھایا ہے قلم و قرطاس کی نوک انہیں بیان کرنے سے قاصر ہے ۔ جب سے ہوش سنبھالا ہے والدین کے سامنے سر تسلیم خم ہوں آج تک میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی اپنے والدین کے سامنے نظر اٹھا کر بات نہیں کی ۔تو پھر اللہ نے اپنے فضل کے ایسے دروازے کھولے کہ کامیابیوں اور کامرانیوں نے میری قدم بوسی کی ہے ۔
میری نظر میں والدین دنیا کی نعمت کبرٰی ہیں جن کی دعاﺅں کو رب کی ذات ایک لمحہ ضائع کیے بغیر قبول کرتا ہے ۔ماں کی ممتا باپ کی شفقت اور بہن بھائیوں کی ان رفاقتوں کا آج بھی متمنی ہوں جنہوں نے فرخ اللہ کو بڑا آدمی بننے کے خواب دیکھے تھے ۔ پھر میں نے ان اس خواب کی آیباری کے لیے دن ور ات ایک کرکے اس خواب کو تعبیر بھی کیا اور ثابت کیا کہ شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک ۔ تاریکی کو اجالوں میں تبدیل کرنے والے میرے رہبر و راہنما میرے اساتذہ کرام بھی میرے لیے قابل قدر ہیں جن کی اعلیٰ ظرفی سے اول پوزیشن حاصل کرکے اپنی مادری علمی کے نام روشن کیے ۔ جب بھی پوزیشن حاصل کرتا تو اپنی کامیابیوں کو اپنی ماﺅں کے قدموں سے منسوب کرتا ۔
ایک سوال کے جوا ب میں سیکشن آفیسر ڈینٹل پنجاب سپلائزڈ ہیلتھ کیئر فرخ اللہ خان نے کہا کہ میرے والدین کا ایک ہی سبق جو مجھے آج بھی ازبر ہے کہ ایمانداری کے ساتھ مرتبہ بڑھتا ہے اور بے ایمانی سے شان میں فرق پڑھتا ہے جس پر آج تک کوئی بھی سمجھوتا نہیں کیا۔
عہدہ ،عزت و وقار ماں کی دعاﺅں سے نصیب ہوا،فرخ اللہ

















