صرف 11منٹ پیدل چلنا صحت کیلئے انتہائی مفید قر ار ہے: محققین

لندن (مشرق نیوز) برطانوی محققین نے صرف 11منٹ پیدل چلنے کو صحت کےلئے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ منٹ تیز چہل قدمی دنیا بھر میں 10 میں سے ایک قبل از وقت موت کو روک سکتی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے محققین نے بتایاکہ پیدل چلنے کے حوالے سے اپنی نوعیت کی اب تک کی سب سے بڑی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دن میں 11 منٹ تیز چہل قدمی دنیا بھر میں 10 میں سے ایک قبل از وقت موت کو روک سکتی ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین نے اس ورزش سے نتیجہ اخذ کیا کہ تیز چہل قدمی، اچھل کود، سائیکل چلانا، ٹینس کھیلنا یا پیدل سفر کرنا قبل از وقت موت، امراض قلب اور سر اور گردن کے کینسر اور مائیلوڈ لیوکیمیا سمیت کینسر کی کچھ دیگر اقسام کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔اعداد و شمار کے سب سے بڑے تجزیے کے مطابق عالمی سطح پر 10 میں سے 1 قبل از وقت موت سے بچا جا سکتا ہے اگر ہر شخص 150 منٹ کی اعتدال پسند جسمانی سرگرمی کے تجویز کردہ ہفتہ وار ہدف میں سے نصف کو حاصل کر لے۔کیمبرج میں میڈیکل ریسرچ کونسل ایپیڈیمولوجی یونٹ کے ڈاکٹر سورین پرگ نے کہا کہ اگر آپ ایسے شخص ہیں جو ایک ہفتے میں 150 منٹ کی اعتدال پسند جسمانی سرگرمی کا خیال مشکل ہوتا ہے مگر تو ہمارے پاس اس کے اچھے نتائج کے ساتھ آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مشقیں کرنا کچھ نہ کرنے سے بہتر نہیں ہے۔