اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیوں نہیں پیش ہوسکتے؟ عدالت برہم
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس فوجداری کیس کی سماعت ہوئی
وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے الیکشن کمیشن کی طرف سے سعد حسن بطور وکیل پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن اور عمران خان کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی عمران خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں، وکیل ہی رہیں، ترجمان نہ بنیں۔
علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کچھ دیر پہلے لاہور سے نکل پڑے ہیں، جوڈیشل کمپلیکس کی دو عدالتوں میں پیش ہونا ہے، وہ آج اس عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔
عمران خان کے وکیل نے سماعت 5 دن کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کی تو جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون ساطریقہ ہے، عمران خان 11 کورٹس میں پیش ہوسکتےہیں،کچہری میں نہیں، عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوجائیں گے اِدھر کے لیے ٹائم نہیں بچےگا، یہ کونساطریقہ ہے، ادھر فرد جرم عائد ہونا ہے ادھر آجائیں، فرد جرم عائد ہوجائے پھر چلے جائیں۔
بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے عمران خان کو آج پھر طلب کرلیا۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیوں نہیں پیش ہوسکتے؟ عدالت برہم
















