فیملی ویلفیئر سنٹرز، ہیلتھ کلینکس میں بائیو میٹرک حاضری کا فیصلہ

لاہور(اپنے رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ثمن رائے کا ارفع کریم ٹاور کے دورہ کے موقع پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام محکمہ بہبود آبادی کے نئے اور جاری انفارمیشن ٹیکنالوجی منصوبوں کے حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف، ڈائریکٹر نوشین فیاض اور جوائنٹ ڈائریکٹر سالک بریفنگ دے رہے ہیں۔اس حوالے سے پنجاب بھر میں بہبود آبادی کے حوالے سے جاری مختلف منصوبوں بشمول ای،رجسٹریشن، فرنچائزنگ آف کلینیکل سروسز، سٹرینگتھننگ آف سروس ڈلیوری، سٹریٹجیک پلاننگ یونٹ اور مانیٹرنگ سافٹ وئیرز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔اس کے علاوہ پنجاب بھر میں بہبود آبادی کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے موجودہ ڈیش بورڈز کی انٹیگریشن پر زوردیا گیا۔مزید اس حوالے سے فیملی ویلفیئر سنٹرز اور فیملی ہیلتھ کلینکس میں عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک حاضری کے نظام کو فروغ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔