پاکستان ا مریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر متفق

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان ا مریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر متفق
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ،اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا حکومت معاشی استحکام کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے
مالی نظم و ضبط کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، امریکہ کیساتھ معاشی تعلقات کے مزید فروغ کے خواہشمند ہیں،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا امریکہ پاکستان کیساتھ معیشت و تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے
دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو مشکل معاشی صورتحال میں حکومتی پالیسیوں سے آگاہ کیا
اسحاق ڈار نے کہا موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے فکر مند ہے، اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو پاکستان کی قومی و بین الاقوامی مالیاتی ذمہ داریوں پر بھی بریفنگ دی۔