کابل (مشرق نیوز )نائب افغان وزیراعظم ملاعبدالغنی برادر نے کہاہے پاکستان اپنی جیلوں میں قید افغان شہریوں کو رہا کرے
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا ، نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی نے اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا
،خواجہ آصف نے نائب افغان وزیر اعظم برائے اقتصادیات ملا عبدالغنی برادراخوند سے ملاقات کی ، ملاقات میں تجارت، علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا
،ترجمان افغان حکومت کے مطابق ملاقات میں افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادیات ملا عبدالغنی نے کہا افغانستان ،پاکستان 2پڑوسی ممالک ہیں
، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں ، تجارتی و اقتصادی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں
،تعلقات کو دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند سمجھتے ہیں ،کاروباری و معاشی مسائل کو سیاسی و سکیورٹی سے الگ نہ کیا جائے
، پاکستان اپنی جیلوں میں قید افغان شہریوں کو رہا کرے،انہوں نے مزید کہا طورخم وسپن بولدک میں مسافروں کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں
، پاکستان ایمرجنسی مریضوں کی آمدورفت کیلئے خصوصی سہولت فراہم کرے،پاکستان نے افغان وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
پاکستان اپنی جیلوں میں قید افغان شہریوں کو رہا کرے، ملاعبدالغنی برادر

















