نیویارک(خواجہ فاروق)امریکی عدالت نے فیصلہ دیا ہے افغان منجمد فنڈز نائن الیون متاثرین کودینے کافیصلہ غیر قانونی ہے
،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت نے افغانستان کے مرکزی بینک کے منجمد فنڈز میں 3.5 بلین ڈالر 11 ستمبر 2001 کے دہشتگردحملوں کے متاثرین کے اہلخانہ کو دینے کے حکومتی فیصلے کو غیر قانونی قرار دیدیا
،جج ڈینیئلز نے 30 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھاقوم کی تاریخ کے بدترین دہشتگردحملے کے متاثرین کو ادائیگیوں کا حق ہے لیکن حکومت ادائیگیاں افغانستان کے مرکزی بینک کے فنڈز سے نہیں کر سکتی
،حکومت کے پاس افغان منجمد فنڈز میں سے متاثرین کو زرتلافی کی ادائیگی کا اختیار ہی حاصل نہیں ، زر تلافی کی رقم طالبان کو ادا کرنی چاہیے
، افغان عوام کو نہیں اور منجمد فنڈز طالبان نہیں افغان عوام کے ہیں۔
افغان منجمد فنڈز نائن الیون متاثرین کودینے کافیصلہ غیر قانونی ہے،امریکی عدالت
















