پاکستان کو دہشتگردی کی نئی لہر کاسامنا،حملہ آوروں کو انجام تک پہنچائیں گے،امریکہ

واشنگٹن(خواجہ فاروق) پاکستان کو دہشتگردی کی نئی لہر کاسامنا ہے،حملہ آوروں کو انجام تک پہنچائیں گے،ان خیالات کااظہار امریکی وزارت خارجہ کے مشیر خاص اور قونصلر ڈیرک شیلٹ نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا،تفصیلات کے مطابق امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا جاننے اور سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں
ایسے واقعات بار بار کیوں ہو رہے ہیں،پاکستان کو دہشتگردی کی نئی لہر کا سامنا ہے ،امریکہ پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے
، پشاور،کراچی پولیس پر حملوں پر ہونیوالی پاکستانی تحقیقات سے حاصل معلومات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں حملوں کو انجام دینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔