ترکیہ وشام میں ہرطرف قیامت برپا،اموات39ہزار سے متجاوز

انقرہ،دمشق(مشرق نیوز)ترکیہ وشام میں ہرطرف قیامت برپا،اموات39ہزار سے متجاوز،تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ اور شام میں آنےوالا زلزلہ ہر گزرتے لمحے کےساتھ تباہی و بربادی کی نئی داستانیں رقم کررہا ہے،مرنے والوں کی تعداد39ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔
لاکھوں بے گھر افراد کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں،امدادی ٹیمیں ملبے تلے ا فراد کو نکالنے کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں،رپورٹس کے مطابق اموات 60ہزار سے بھی زائد ہوسکتی ہیں۔