بلیغ الرحمان گورنر پنجاب کیلئے نامزد‘سمری صدرمملکت کو ارسال

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)بلیغ الرحمان کوگورنر پنجاب کیلئے نامزدکردیاگیا‘وزیراعظم آفس نے سمری صدرمملکت کو بھجوادی‘بلیغ الرحمان21دسمبر1969 کوبہاولپورمیں پیداہوئے ‘بلیغ الرحمان بطوروفاقی وزیرتعلیم خدمات سرانجام دے چکے‘بلیغ الرحمان اگست 2017 سے مئی 2018 تک وفاقی وزیررہے ‘بلیغ الرحمان2008میں پہلی باراین اے 185سے ن لیگ کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئے‘بلیغ الرحمان دوسری باربھی این اے 185سے 2013 میں منتخب ہوئے‘بلیغ الرحمان 2017 میں شاہدخاقان عباسی کی کابینہ میں شامل رہے ۔