اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی کابینہ میں توسیع کافیصلہ،ذرائع شہبازشریف،آصف زرداری نے بی این پی مینگل کوکابینہ کاحصہ بننے پررضامندکرلیا‘ن لیگ کے جاویدلطیف بھی کابینہ میں شامل ہوں گے،بی این پی نے کابینہ میں شمولیت کی حامی بھرلی،وفاقی وزراکی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی،ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کے2 ارکان کابینہ کاحصہ ہوں گے،وزیراعظم سے ملاقات میں مطالبات تسلیم ہونے پرشمولیت کافیصلہ ہوا،آغاحسن بلوچ کووزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی بنایاجائےگا،مسلم لیگ ق کے چودھری سالک کوبھی کابینہ میں شمولیت کی پیشکش کی گئی ہے۔
















