لاہور:(لیڈرنیوز)سپیکرپنجاب اسمبلی اور رہنماءق لیگ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کاابھی ڈراپ سین نہیں ہوگا،ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے،ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی، آدھی بانٹی جارہی ہے،سیاست میں اسلام کولانے والوں کاکوئی مستقبل نہیں،جو باہربیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی،جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پرفرق نہیں پڑتا۔
















