سرینگر‘بھارتی فوجیوں نے مزید3کشمیریوں کوشہید کردیا

سرینگر:(لیڈر نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سری نگر میں بھارتی فوجیوں نے تازہ کارروائی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو سری نگر کے علاقے نوگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو گھیرے میں لے لیا اور لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ اگلے اطلاع تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس معطل کر دی ہے۔