کرناٹک ہائیکورٹ‘ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی برقرار

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کو برقرار رکھا ہے۔کرناٹک ہائی کورٹ نے ہندو انتہا پسندوں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف اپیلیں بھی خارج کر دی ہیں۔کرناٹک کے مسلم طلباءنے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کے حکومتی فیصلے کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں پانچ درخواستیں دائر کی تھیں۔حجاب پہننے والی طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے۔