اسلام آباد:(لیڈرنیوز)تھانہ ترنول کی حدود میں گاڑی کھائی میں گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق کار بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
اسلام آباد‘گاڑی کھائی میں جاگری‘4افرادجاں بحق


















