سپریم کورٹ‘راوی ریورپراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

لاہور(لیڈر نیوز)پنجاب حکومت نے راوی ریورپراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔پنجاب حکومت نے روڈا پراجیکٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ کیس کے تفصیلی فیصلے میں اضافی جواز کے ساتھ منصوبے کی منسوخی کے خلاف متفرق درخواست دائر کی گئی۔پنجاب حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مفاد عامہ کی درخواست میں دریائے راوی منصوبے کو غیر قانونی قرار دیا گیا، درخواست میں پنجاب حکومت کو فریق نہیں بنایا گیا، منصوبہ تمام قواعد و ضوابط کو پورا کرتے ہوئے شروع کیا گیا، استدعا ہے کہ سپریم کورٹ روڈا کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔


#challenged in the Supreme Court the decision to declare the River Ravi project illegal