نئی دہلی:(لیڈر نیوز)بھارت میں جنرل بپن راوت کے تباہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈر مل گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کو بریفنگ میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا وائس ریکارڈر بھی مل گیا ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی باقیات آج شام نئی دہلی لائی جائیں گی اور کل آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
#black box of General Bipin Rawat's wrecked military helicopter have been found
















