جو بھی پیسہ اکٹھا ہوتاہے قرض کی ادائیگی پرخرچ ہوجاتا ہے‘ وزیراعظم

پشاور:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب پارٹی شروع کی تو ہمارا منشوربہت واضح تھا،ہمارا منشورپاکستان کواسلامی ریاست بنانا ہے،اسلامی فلاحی ریاست سے مرادریاست مدینہ ہے،طعنہ دیاگیا کہ کدھر ہے نیاخیبرپختونخوا،خیبرپختونخوامیں ہماری پہلی حکومت اتحادیوں کیساتھ بنی،دہشتگردی سے خیبرپختونخوابہت زیادہ متاثرتھا،ہمارے دورمیں خیبرپختونخوامیں غربت کم ہوئی،دوسرے الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پرلوگوں کوبڑا تعجب ہوا،خیبرپختونخوا کے شعبہ صحت میں اصلاحات لائے،کام کیا،کوروناکے معاملے پرہم نے دنیا سے ہٹ کرفیصلے کیے،لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے بھارتی معیشت ابھی تک ریکورنہیں کررہی،دنیا کے امیرترین ممالک میں بھی ہیلتھ کوریج نہیں ہے،حلقے کے لوگ ارکان اسمبلی کی ذمہ داری ہیں،سکالرشپس میرٹ پرملنے کیلئے میں خودنگرانی کررہاہوں،ہم دنیا میں سب سے کم قیمت پرپٹرو ل اورڈیزل فروخت کررہے ہیں،پاکستان میں دیگرممالک کے مقابلے میں مہنگائی نہیں ہے،موسم سرماکے بعداشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہوجائیں گی،دنیا میں لاک ڈاو¿ن سے سپلائی چین بند ہوئی،ہم کسان اورکاشتکارکوبلاسودقرض فراہم کررہے ہیں،ہماری آمدن ،ٹیکس اوربرآمد ات میں اضافہ ہورہاہے،ایک گھرکی تعمیرکیلئے بلاسود27 لاکھ روپے کاقرض دے رہے ہیں،ہم لوگوں کوتکنیکی تعلیم اورہنرسکھائیں گے،اب بھی کہتاہوں دیگرممالک کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کم ہے،غریب خاندان احساس راشن کارڈ پروگرام میں خود کورجسٹر کریں،63 لاکھ نوجوانوں کواسکالرشپس دے رہے ہیں،دنیابھرمیں تیل اورگیس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں،جو بھی پیسہ اکٹھا ہوتاہے قرض کی ادائیگی پرخرچ ہوجاتاہے،قرض کی مدمیں ادائیگی نہ کرنی ہوتی توہم مزیداچھے فلاحی کام کرسکتے تھے۔


#PM Imran Khan # #Whatever money is collected is spent on debt repayment