بجلی 1.95 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان

لاہور:(لیڈرنیوز) بجلی صارفین کے لیے بری خبر ، اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے تناظر میں بجلی 1.95 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔بتایا گیا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لحاظ سے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوچکی ہے ، نیپرا نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کہ بجلی کی قیمت میں اضافے پر اپنا فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ گزشتہ ماہ ڈیزل نے 22.62 روپے فی یونٹ بجلی ، فرنس آئل نے 18.24 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی اور سی پی پی اے نے ایک ماہ کے لیے 2.7 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔


#Bad news for power consumers #electricity is likely to go up to Rs 1.95 per unit #Pakistan