کابل:(لیڈرنیوز)طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان نے مکمل آزادی حاصل کرلی ہے ، امریکہ کو شکست ہوئی ہے ، تمام اہداف حاصل نہیں ہوسکے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، ہم امریکہ کے ساتھ بھی ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں۔طالبان رہنما انس حقانی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم نے ایک بار پھر افغانستان میں تاریخ رقم کی ہے،امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان پر 20 سالہ قبضہ ختم ہو گیا ہے ۔ادھر افغانستان میں امریکہ کی طویل ترین جنگ ختم ہو گئی۔کابل ایئرپورٹ پر طالبان نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
#want a working relationship with the United States #Taliban spokesman Zabihullah Mujahid #leadernews #Afghanistan has achieved complete independence
















