جرمنی نے افغانستان میں دوبارہ فوج بھیجنے کی تجویز مسترد کر دی

برلن:(لیڈرنیوز)جرمن وزیر دفاع آنیگریٹ کرامپ کارین بارنے طالبان کی پیشقدمی کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ قندوز سمیت پورے افغانستان سے آنے والی اطلاعات بہت ہی تکلیف دہ اور تلخ ہیں۔ اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہم نے وہاں جنگ لڑی اور اس جنگ میںجرمن فوجی بھی ہلاک ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں تقریبا20 برس تک جرمن افواج کی تعیناتی کے دوران بہت سے مثبت پہلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جو کچھ بھیہم بظاہر کرنے میں ناکام رہے وہ افغانستان میں طویل مدتی مثبت تبدیلی تھی۔ اب جب کبھی بھی مستقبل میںبیرون ملک فوج تعینات کرنی ہو تو اس سے ہمیںسبق لینے کی ضرورت ہے۔ایک ایسے وقت میں جب طالبان لڑائی میںبہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، جرمنی کے اندر ہی ایک حلقے کا مطالبہ ہے کہ افغانستان میں دوبارہ فوج تعیناتی کی ضرورت ہے۔ جرمن وزیر دفاع نے اس کا جواب دیتے ہوئے دوبارہ فوج تعینات کیتجویز کو مسترد کر دیا۔وزیردفاع کا کہنا تھاکہ کیا معاشرہ اور پارلیمان جرمن فوج کو وہاں بھیجنے کے لیے اور فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو وہاں کم از کم ایک نسل تک رکھنے کے لیے تیار ہے۔ اگر نہیں، تو کم سے کم ہمارے شراکت داروں کے ساتھ وہاں سے مشترکہ انخلا کا فیصلہ صحیح ہے۔


#Germany rejects proposal to send troops back to Afghanistan #leader news #painful and bitter #BERLIN #German Defense Minister Ingret Kramp-Karen Barne