قومی اسمبلی‘رحیم یارخان مندرحملے کیخلاف قرارداد منظور

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) قومی اسمبلی میں رحیم یار خان میں مندر حملے کے خلاف قراردادمنظورکرلی گئی۔وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے قراردادپیش کی۔قومی اسمبلی میں پیش کی جانیوالی قرارداد کہا گیا کہ یہ ایوان کے مندرپرحملے کی مذمت کرتا ہے، ایوان اعادہ کرتاہے کہ واقعہ پر پوری قوم اقلیتوں کے ساتھ ہے۔دوسری طرف، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں رحیم یار خان مندرواقعہ کیخلاف قرارداد منظور کی گئی۔قرارداد تحریک انصاف کے اقلیت کے رکن راوی کمار نے پیش کی، جس میں رحیم یار خان کے مندر کے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔قراردادکے متن میں کہا گیا کہ مندر کو جلانے میں ملوث افراد کو سزا دی جانی چاہئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات فواد چوہدری نے اپنے ویڈیو کے بیان میں کہا کہ پاکستان کے پرچم میں دونوں رنگوں کے حرم ہمارے لئے اہم ہے، پاکستان بھارت نہیں ہے، یہاں کسی بھی قسم کی فاشسٹ آڈیولوجی نہیں چل سکتی، مندر حملے کے ملزمان کو قرارواقعی سزاملنی چاہیے۔


#temple attack Rahim Yar Khan #National Assembly #leader news #Fawad Chaudhary