کراچی:(لیڈرنیوز)اداکارہ ازیکا ڈینیئل کا کہنا ہے کہ لوگ ان سے جھوٹ بول بول کر ادھار پیسے لے لیتے ہیں۔اداکارہ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ادھار پر میری زندگی چل رہی ہے،کوئی نا کوئی ہر دوسرے دِن ادھار مانگ لیتا ہے اور میں ادھار دے کر بھول جاتی ہوں، لاکھوں روپے ب تک ادھار دے چکی ہوں۔اداکارہ نے ایک قصہ بھی شیئر کیا اور بتایا کہ ایک بار میرے گھر کے باہر پراجیکٹ ہیڈ نے کھڑے ہوکر فون کیا اور کہا کہ مجھے ادھار دے دیںبچے کے دِل کا آپریشن ہے ۔ازیکانے بتایا کہ ہمدردی میں پیسے دے دیے، بعد میں پتا چلا کہ وہ پروڈکشن ہاﺅس سے کام چھوڑ کے پاکستان کے شمالی علاقہ جات ہنی مون منانے پہنچے ہوئے ہیں۔
#Azekah Daniel #leader news #Pakistan #honeymoon


















