واشنگٹن:(لیڈرنیوز) افغانستان کے بعد امریکا نے عراق سے بھی اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔گذشتہ روز وائٹ ہاوس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے اہم ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ امریکی جنگی مشن روان سال کے آخر تک عراق میں ختم ہوجائے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق جوبائیڈن کی جانب سے یہ اعلان امریکہ کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب عراق میں حالات ٹھیک ہو رہے ہیں، اس لیے رواں سال سال کے آخر تک جنگی مشن سے نکل جائیں گے، لیکن عراقی فوج کی تربیت اور مدد داعش سے نمٹنے کے لئے جاری رکھیں گے۔
#troop withdrawal from Iraq #leader news #Washington #US President Joe Biden #leader.com.pk #Iraqi Prime Minister Mustafa al-Kazmi #US announces troop withdrawal from Iraq
















