لاہور:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نوازنے جوزبان استعمال کی اس سے کشمیریوں کے دل دکھے، نوازشریف اور مریم نواز اپنی زبان کے ہاتھوں مارکھائیں گے،مریم نوازکی سیاست کوان کی زبان تباہ کردےگی، انہوں نے ہار تسلیم نہ کرنے کی قسم کھائی ہے،نوازشریف واپس آئیں، ہرطرح کی سکیورٹی فراہم کریں گے، نوازشریف اب کیوں واویلا کررہے ہیں؟نوازشریف اوران کے خاندان نے قومی خزانہ لوٹا۔شہبازشریف سیاست کے میدان سے لاپتہ ہیں،لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاسے معلوم ہوانوازشریف نے" را"کے ایجنٹ سے ملاقات کی، افغان سفیرکی بیٹی کاکیس اغواکانہیں ہے،پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے، عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا،فضل الرحمان کی کارکردگی کشمیرکے معاملے پرناقص رہی ہے،شیخ رشید نے کہا کہ داسواور بھاشا ڈیم ملکی معیشت کا نقشہ بدل دیں گے، پاک فوج ملک کی حفاظت کیلئے سرحدوں پر موجود ہے، کل لال حویلی سے پی ٹی آئی کی جیت کا اعلان کروں گا۔
#Sheikh Rasheed #leader.com.pk #Maryam Nawaz #Federal Interior Minister #social media #RAW
















