قندھار ‘طالبان نے بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کر لیا

کابل:افغانستان کے شہر قندھار میں طالبان نے بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کر لیا ہے۔قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر طالبان کے قبضے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ویڈیو میں ، طالبان کو قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کا دوسرا سب سے بڑا شہر قندھار میں واقع بھارتی قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے اور اس کا عملہ واپس بلا لیا گیا ہے۔ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ حالات بہتر ہونے تک عملے کی واپسی ایک عارضی اقدام تھا ، لیکن قندھار قونصل خانے میں مقامی عملہ کام جاری رکھے گا۔


#Taliban #Indian consulate #Taliban have seized the Indian consulate #Kandahar #Afghan #Afghanistan #leader.com.pk