افغان تنازعہ‘عالمی برادری فریقین پر دباﺅڈالے‘ امریکی وزیردفاع

واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان تنازعہ کے حل کے لئے فریقین پر دباو¿ ڈالیں۔لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین کسی معاہدے کو حاصل کرنے کے لئے بین الاقوامی دباو¿ کی ضرورت ہے ، اور افغان عوام کو اپنی حکومت کی حقدار بنانے کے لئے بین الاقوامی دباو¿ میں اضافہ کرنا ہوگا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 ستمبر تک افغانستان سے فوجیوں کی واپسی مکمل کر لیں گے ، جبکہ طالبان نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی تیسرے ملک کے لئے افغان سرزمین استعمال نہیں کی جائے گی۔


#US Secretary of Defense #Lloyd Austin #leader.com.pk #Afghan conflict #Taliban