پی ٹی آئی حکومت کے وائرس نے مقبوضہ کشمیر کو نگل لیا‘ مریم نواز

کوٹلہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیرفروش ہیں جنہوں نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا۔ آزاد کشمیر میں تباہی ، نااہلی اور پی ٹی آئی کی حکومت کے انتخاب کا سورج طلوع نہیں ہونے دیں گے۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کوٹلہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے وائرس نے مقبوضہ کشمیر کو نگل لیا ہے۔ عمران خان اور تحریک انصاف کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہیں۔ میں عمران خان سے کشمیریوں کے ساتھ ملکرپوچھنا چاہتی ہوں کشمیریوں کا خون بیچنے کا حق تمہیں کس نے دیا۔انہوں نے کہا کہ اس شخص کی خارجہ پالیسی کیا ہے جس نے اپنی پوری زندگی کھیلوں میں صرف کی؟ وہ کرکٹ گراو¿نڈ میں بیٹ کا جھول جھولتا تھا ، لوگوں کو اسی بیٹ سے مارمارکرادھ مواکردیا۔ عوام کو بھی 2 منٹ کی ،کہتاہے میں نے کشمیر پرخاموشی اختیارکرلی ہے۔عوام بھی 2منٹ کی خاموشی اختیارکرلیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے تھے کہ میں نے موٹر ویز بنائیں ، بجلی بنائی ، ضرب عضب کامیابی کے ساتھ کیا۔ عمران خان جب کشمیر آئیں گے تو لوگوں کو کیا بتائیں گے ، انہوں نے رمضان المبارک میں لوگوں کو ذلیل و خوار کیا۔ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کی تباہی ، بربادی ، نااہلی اور انتخاب کا سورج غروب ہورہا ہے۔ ہم آزادکشمیر میں اس سورج کو طلوع نہیں ہونے دیں گے۔


#Maryam Nawaz #PML-N #Imran Khan is a Kashmir seller #PTI government #virus of PTI #leader.com.pk