اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا کو بتائیں گے کہ ہندوستان دہشت گردوں کو کس طرح فنڈنگ کرتاہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھائےں گے۔مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔مقبوضہ قیادت نے مودی سے ملاقات میں پانچ اگست کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہارکیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے ، وہاں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ، بھارت اپنے داخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ اقدامات کررہا ہے۔وزیر خارجہ نے افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے افغان بھائیوں کی بے پناہ خدمت کی ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے گھروں کو واپس ہوں۔انہوں نے کہا ، "ہم مہاجرین کی خدمت کرتے ہیں۔ دوسری طرف افغان حکومت ہم پر الزام لگاتی ہے۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی امن عمل کا حصہ ہونا چاہئے۔"
#Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi #India funds terrorists #terrorism #Occupied Kashmir #Afghanistan #Afghan refugees
















