ملک بھر میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی بندش‘معمولات زندگی متاثر

لاہور: لاہور سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، ملک بھر میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی بندش نے روز مرہ کی زندگی کو متاثر کرنا شروع کردیا۔بجلی کا بحران جاری ہے۔ بجلی کا شارٹ فال 6000 میگاواٹ تک جا پہنچا۔ ذرائع کے مطابق ، بجلی کی مجموعی پیداوار 19000 میگاواٹ ہے۔ ملک میں بجلی کی طلب 25000 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی کے ذرائع سے 4000 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ، آئی پی پیز سے پیداوار 13000 میگاواٹ ہے۔ آئیسکو کو 500 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ آئیسکو کو بجلی کی فراہمی 1700 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 2200 میگاواٹ ہے۔ شارٹ فال کی وجہ سے ، ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔


#load shedding #power crisis #ISCO #shortfall #electricity #Pakistan