اونٹاریو :کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے چار افراد کے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئیں۔کینیڈا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ، ملزم نتھنیل ولٹ مین ایک ویڈیو لنک کے ذریعے اونٹاریو کے شہر لندن ، کی عدالت میں پیش ہوا۔عدالت نے 4 افراد کے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کیں ، اس سے قبل ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اسلامو فوبیا میں مبتلا ایک دہشت گرد نے حال ہی میں کینیڈا میں ایک ٹرک کے نیچے سے ایک پاکستانی خاندان کے 4 افراد کو روند ڈالا تھا۔اس حملے میں ایک بزرگ والدہ ، فزیوتھیراپسٹ بیٹاسلیمان ، بہومدیحہ اور پوتی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 9 سالہ پوتا شدید زخمی ہوگیاتھا۔
#Pakistani family in Canada #Canadian media #Nathaniel Wiltman #London #Ontario #video link #terrorism provisions #murder of 4 persons
















