اسلام آباد:فلیگ شپ ‘ایون فیلڈ ریفرنس ‘العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف‘مریم نواز اور صفدر کی اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 25 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر لیں، جسٹس محسن اختراور جسٹس عامر فاروق اپیلوں پرسماعت کریں گے۔ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کی وجہ سے ان کا پلیڈر کون ہو گاآئندہ سماعت پر طے ہو گا۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں بھی سزا کےخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف جبکہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کیلئے اپیل دائر کی ہے۔
#nawaz sharif #maryam nawaz
















