لندن: ای ایم اے نے کہا ہے کہ معمول کے فریج میں بھی فائزر کی کووڈ ویکسین کو زیادہ لمبے دورانیے کےلئے رکھا جا سکتا ہے۔یورپی یونین میں ادویات کے نگراں ادارے یورپین میڈیسن ایجنسی نے ماضی میں دی گئی تجویز کے برعکس کہا ہے کہ عام فریج میںویکسین ایک ماہ تک کیلئے رکھی جاسکتی ہے اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ فائزر ویکسین 75 فیصد تکعالمی وبا کورونا وائرس کی جنوبی افریقی اور برطانوی اقسام کے خلاف مو¿ثر ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ مثبت نشاندہی قطر میں کی گئی تحقیق میںہوئی تھی، کوئی ویکسین اس سے پہلے ان اقسام پر اثر انداز نہیں ہو رہی تھی۔
فائزر کو عام فریج میں بھی رکھا جا سکتا ہے،ای ایم اے
















