عمران خان کی ٹریننگ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے

اسلام آباد:ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ٹریننگ ووٹ چوری، آٹا،چینی مافیازکی سہولت کاری ہے،وزیراعظم کی ٹریننگ مافیاز اورکارٹیلزکی سہولت کاری ہے،وزیراعظم کی ٹریننگ جھوٹا احتساب،سیاسی انتقام ہے، عمران خان کی ٹریننگ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے،عمران خان کی ٹریننگ، شخصیت سے قوم اچھی طرح آگاہ ہوچکی،عمران خان کی ٹریننگ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا ہے، عمران خان کی ٹریننگ فارن فنڈنگ سے اربوں روپے کمانا ہے، عمران خان کی ٹریننگ 23 خفیہ اکاو¿نٹس چھپانے کی ہے۔