اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت پرکراناالیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، حلقہ بندی کیلئے پنجاب حکومت تمام دستاویزات اورنقشہ جات الیکشن کمیشن کوفراہم کرے، مشترکہ مفادات کونسل 2017 کی مردم شماری کی منظوری دے چکی،اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزارت داخلہ کولکھاجائے۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کاآئندہ اجلاس 27 مئی کوطلب کرلیا۔
بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کاآئندہ اجلاس 27 مئی طلب


















