ون ڈے ریکنگ:بابراعظم نے کوہلی کودوسری پوزیشن پر دھکیل دیا

لاہور: بابر اعظم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر آگئے۔ پچھلی رینکنگ میں ویرات کوہلی کے 857 اور بابر اعظم کے 852 پوائنٹس تھے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں ، قومی ٹیم کے کپتان نے 94 رنز کی اننگز کھیلی جس کی وجہ سے وہ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔روہت شرما تیسرے ، راس ٹیلر چوتھے ، آرون فنچ پانچویں ، جانی بارسو چھٹے ، فخر زمان ساتویں ، فاف ڈوپلیکس آٹھویں ، ڈیوڈ وارنر نویں اور شیو ہوپ دسویں نمبر پر ہیں۔