بلوچستان میں آپریشز،17دہشتگرد جہنم واصل،ٹھکانہ تباہ، سپاہی شہید


راولپنڈی:(بیورورپورٹ) بلوچستان کے اضلاع کچھی ،خاران میں 17دہشتگردہلاک ،سپاہی حکمت شہید ہو گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فتنہ الہندوستان ،فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی اطلاع پر دونوں اضلاع میں الگ الگ کارروائیاں کی گئیں،کچھی کے علاقے سنی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 10 دہشتگرد مارے گئے ،اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ ،فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد وں کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حکمت نے جام شہادت نوش کیا۔

دریں اثنا صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے کامیاب آپریشنز کو سراہتے ہوئے کہاسکیورٹی فورسز دہشتگردی کےخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کامکمل خاتمہ کریں گے،سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔