پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر افسوس


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے جاں بحق ہونے والوں میں 3 پاکستانی رفیع خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری بھی شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ترجمان نے کہا حکومت ،عوام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار ،غم میں برابر شریک ہیں،زخمی قریبی ہسپتال منتقل ،زندہ بچ جانے والے عملے کو بحفاظت بندر بیلا پہنچا دیا گیا ،جاں بحق ،زخمی پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات شروع کردئیے۔