اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے دہشتگردی میں بھارت ،افغانستان ملوث،فیصلہ کن جنگ کا وقت آگیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاآزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی،بنوں میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا، اب وقت آ گیا ہے اتحاد کےساتھ دہشتگردی کےخلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں،مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کی قربانیوں کی لمبی داستان ہے،پاکستان کےخلاف کسی بھی گروپ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہوں تو فیصلہ کن جنگ لڑنی چاہیے،افغانستان بھارت کےساتھ ملکر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے،ناسور کو جڑ سے ختم کرکے امن قائم کرینگے۔
دہشتگردی میں بھارت ،افغانستان ملوث، فیصلہ کن جنگ کاوقت آ گیا،خواجہ آصف
















