غزہ میں سنگین انسانی بحران ،سلامتی کونسل فوری اقدامات اٹھائے،پاکستان


نیویارک: (بیورورپورٹ)پاکستان نے کہا ہے غزہ میں سنگین انسانی بحران ،سلامتی کونسل فوری اقدامات اٹھائے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخارنے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاجنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث عام شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ،غزہ میں انسانی بحران بدستور شدت اختیار کیے ہوئے ہے، لاکھوں افراد بھوک ،غذائی عدم تحفظ کاشکار ، 10 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت ،صحت و تعلیم سے محروم ہیں۔

عاصم افتخار نے کہامسئلہ فلسطین کے مستقل حل کا واحد راستہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ،خودمختار، آزاد اور جغرافیائی طور پر مربوط ریاست کا قیام ہے،سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہئے،عالمی برادری اجتماعی کارروائی کرے اور فوری، بلا رکاوٹ و آزادانہ انسانی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔