اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ایوان صدر میں پروقار تقریب، مسلح افواج کے افسروں ،جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔
لیفٹیننٹ کرنل علی شہید کو خوارج کے خلاف جرات مندانہ کارروائی اور عظیم قربانی پر بعد از شہادت’ ’ستارہ بسالت“ عطا کیا گیا،تقریب میں لیفٹیننٹ کرنل علی شہید کی قربانی، فرض شناسی کو وطن سے وفاداری، بہادری اور عزم کی روشن مثال قرار دیا گیا۔
سپاہی اسرار کو غیر معمولی جرات اور فرض شناسی پر ”ستارہ بسالت“ سے نوازا گیا، جرات، بہادری ، جوانمردی کو زبردست خراج تحسین پیش ، کردار کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا،قومی خدمات،بے مثال کارکردگی پرائیر مارشل کاشف قمر،عامر شہزاد ، ائیر وائس مارشل عامر حیات ،شاہد منصور جہانگیری، خالد محمود ، طاہر محمود ، میجر جنرل شاہد ابڑو ، سبطین رفیق ،اعجاز احمد ، ملک شہزاد،عامر اشفاق کیانی،مقبول رضا،ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک ، رضوان صادق کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔
تقریب میں شہدا،غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کےلئے ہر قربانی دینے کو ہمیشہ تیار ہیں۔
ایوان صدر میں تقریب، مسلح افواج کے افسروں ،جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا



















