اسلام آباد:(بیورورپورٹ) اسلام آباد میں تاجر کو قتل کرنےوالے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔
وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے آئی جی اسلام آباد کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کاروباری شخصیت عامرشہزاد کوڈکیتی کی واردات کے دوران قتل کیا گیا،منصورخان گینگ کو24گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا، تعلق خیبرپختونخوا سے ،گینگ میں افغان شہری بھی شامل ہیں، منصور خان ڈکیت گینگ بلٹ پروف جیکٹ پہن کر جرائم کرتا تھا، گینگ بین الصوبائی ،اسلام آباد ، پنجاب اور پختونخوا میں وارداتوں میں ملوث ہے۔
طلال چودھری نے کہا اسلام آباد میں غیر ملکی سفارتکار و دیگر اہم شخصیات قیام پذیر،امن وامان کی صورتحال بہت بہتر، جرائم کی شرح دیگر شہروں سے کم ،اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں تاجر کو قتل کرنےوالا گینگ24گھنٹے کے اندر گرفتار
















