گوجرانوالہ (مشرق نیوز) ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں نوشہرہ ورکاں میں کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مراکش کشتی حادثے کے مرکزی ملزم قاصد عرف کاشی گورائیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پر سینکڑوں افراد کو زمینی راستے سے سمگل کرنے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل تھا۔
واضح رہے کہ مراکش کشتی حادثہ جنوری 2025 میں پیش آیا تھا۔ گرفتار ملزم موریطانیہ سے آپریٹ کرنے والے عالمی نیٹ ورک کا حصہ تھا۔
گوجرانوالہ میں مراکش کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار
















